الماس تراش
قسم کلام: اسم آلہ
معنی
١ - ہیرا کاٹنے کا اوزار (اصلاحات پیشہ وراں، 50:4) ٢ - شیشہ یا اور جواہرات تراشنے کا قلم جس میں ہیرے کی کنی لگی ہوتی ہے (پلیٹس؛ جامع اللغات، 263:1)
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'الماس' کے بعد فارسی مصدر 'تراشیدن' کا صیغہ فعل امر 'تراش' بطور لاحقۂ فاعلی ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٥ء کو "شرخ اندر سبھا" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر